گوادر کی ترقی اور سرمایہ کاری یہاں کے عوام کی زندگی میں بہتری سے مشروط ہے، اسد عمر

کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گوادر کی ترقی اور سرمایہ کاری یہاں کے عوام کی زندگی میں بہتری سے مشروط ہے، گوادر کے عوام کی زندگی میں بہتری نہ آئے تو ترقی کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔
گوادر میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گوادر آئے ہیں، گوادر آنے کا مقصد وفاق کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہاں کی منتخب نمائندہ وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی ہمراہ ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، گوادر کا پہلا مسئلہ پانی کی فراہمی کا ہے، گوادر میں دو ڈیم سبت اور شادی کوڈ مکمل کیے جا چکے ہیں، ڈیم سے آنے والے پانی کی شہر میں ترسیل کا نظام کچھ بہتر نہیں، ڈیم سے گوادر شہر میں پانی کی ترسیل کے حوالے پلان کر رہے ہیں، مئی جون تک پانی کا مسئلے واضح بہتری آجائے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجلی پر کیسکو سے معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے، 2023 کی گرمیوں میں نیشنل گریڈ سے 100 میگا واٹ بجلی گوادر کو دی جائے گی، مجموعی طور پر ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کے نوجوانوں کے لیے تکنیکی مہارت کی فراہمی کے انتہائی اہم منصوبے پر کام ہوگیا ہے، چین کی مدد سے تکنیکی مہارت فراہم کرنے والا ادارہ مکمل ہوگیا ہے، ووکیشنل سینٹر کو فعال کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں، وفاق اپنی زمہ داری پوری کرتا ہوا تمام شعبوں میں مکمل تعاون کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چائنہ کی براہ راست مدد سے 3 ہزار 216 گھروں کے لیے سولر یونٹ آرہے ہیں، سولر یونٹ جنوری تک پہنچ جائیں گے جن کی انسٹالیشن مارچ تک ہوجائے گی، اس بار سولر یونٹ لگنے والے ایک ایک گھر کا نام پتہ مانگا ہے، نام پتہ معلوم کرنے کا مقصد گوادر کے حقیقی عوام تک فوائد پہنچانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News