Advertisement

آج پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایک عظیم رہنما میسر ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو وزیراعظم عمران خان کی صورت میں ایک عظیم رہنما میسر ہے۔

انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم علیہ الرحمہ وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کا جغرافیہ بدل دیا اور مسلمانوں کے تشخص کا دفاع کیا۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ قائداعظم علیہ الرحمہ نے ایک نظریے کو سیاسی حقیقت کا روپ دیا، انکا عزم، ایمانداری اور نظم و ضبط کا درس ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا، کشمیری عوام دیوانہ وار اپنے قائد پر فدا تھے، انکے دورہ سرینگر کے دوران کشمیریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیری عوام اپنے عظیم رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایک عظیم رہنما میسر ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: صدر، وزیراعظم سمیت حکومتی شخصیات کا بابائے قوم کو خراجِ عقیدت

واضح رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

بابائےقوم کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح  کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

محمد علی جناح 25دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے،انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا، وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہوگئے وہاں سے انہوں نے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔

جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے،اس دوران انھوں نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

قائدِ اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات، ان تھک محنت، دیانت داری، عزمِ مصمّم ، حق گوئی کا حسین امتزاج تھی، برصغیر کی آزادی کے لیے بابائے قوم کا مؤقف دو ٹوک رہا، نہ کانگریس انھیں اپنی جگہ سے ہلا کسی نہ انگریز سرکار ان کی بولی لگا سکی۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version