Advertisement

چیئرمین نیب کے لیے حکومت کی جانب سے ‏نام تجویز کرنے کی تردید

نیب

وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور

 چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے حکومت کی جانب سے ‏نام تجویز کرنے کی تردید کر دی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے تحریک انصاف نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ اس حوالے سے میڈیا پر خبریں درست نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد اس ضمن میں ناموں کا فیصلہ کیا جائیگا۔

چیئرمین نیب کیلئے اپوزیشن جماعتیں مجوزہ ناموں پر تاحال متفق نہ ہوسکیں

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی اب تک مجوزہ ناموں پر اتفاق نہیں کرسکی ہے۔

بول نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کے لئے پیپلز پارٹی،جے یو آئی ف اور ن لیگ نے اپنے اپنے مجوزہ نام اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کردیے ہیں۔

جے یو آئی (ف) نے چیئرمین نیب کے لیے سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس (ر) دوست محمد خان کا نام تجویز کیا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) نے سابق چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کے بھائی ناصر سعید کھوسہ، سلمان صدیق اور عرفان قادر کے نام پیش کئے ہیں۔

چیئرمین نیب کی تقرری؛ اپوزیشن اختلافات کا شکار

پیپلز پارٹی نے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام سامنے لے آئی ہے اس کے علاوہ پارٹی نے ایک سابق جج کا نام بھی تجویز کر رکھا ہے۔

اپوزیشن نے 3 ناموں پر اتفاق کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے لیکن یہ کمیٹی ابھی تک 3 ناموں پر اتفاق نہیں کرسکی۔

اپوزیشن قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران دوبارہ چیئرمین نیب کے ناموں پر مشاورت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version