بلاول بھٹو زرداری کا جئے بھٹو بے نظیر کے نعرے کے ساتھ ٹویٹر پیغام

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جئے بھٹو بے نظیر کے نعرے کے ساتھ ٹویٹر پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ عام کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
14 years after her assassination, a sea of humanity gather to pay tribute to Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto. Her mission for a peaceful, prosperous and progressive Pakistan is now ours to fulfill. Jeyay Bhutto Benazir pic.twitter.com/oavz5TraUZ
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 27, 2021
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے 14 برس بعد انسانوں کا سمندر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکھٹا ہوا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایک پرامن، خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کے قیام کے مشن کی تکمیل اب ہم کریں گے۔
دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کاش27دسمبر کوئی خاص دن نہیں ایک عام سا دن ہوتا، کاش اس دن کوئی برسی ہوتی نہ کوئی ماتم ہوتا، گزشتہ 14سال سے ہم اس تاریخ کو ماتم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آصفہ اور بختاور آج بھی اپنی ماں کو یاد کرتے ہیں،14سال گزر چکے، آج بھی شہید بی بی کویاد کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہمارا پیارا پاکستان مشکل میں ہے، آج پاکستان میں جمہوریت صرف نام کی رہی ہے، ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہم نے جمہوریت کو بحال بھی کیا، پیپلزپارٹی نے تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر پاکستان دہشتگردوں سے ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں، آج ہمارے شہدا کے خون کا سودا کیاجارہاہے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان اور عوام کے ووٹ کے عزت کو پامال کیاگیا، عوام آج سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور صدر پاکستان دہشتگردوں سے ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News