Advertisement

5 ماہ کے دوران پاکستان کو 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول

ڈالر

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و سشمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران پاکستان کو 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ، جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں ترسیلات زر کا حجم 11 ارب 76 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس ترسیلات میں 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبر: جولائی تا اکتوبر کے دوران ترسیلات زر کا حجم 10.6 بلین ڈالر

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو سب سے زیادہ سے ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں ، جس کا حجم 3 ارب 24 کروڑ ڈالر سے مساوی رہا، یہ ترسیلات زر پاکستان کو بھجوائی گئی کل ترسیلات کا 25 فیصد ہے۔

متعلقہ خبر: اگست 2021 میں ترسیلات زر2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

Advertisement

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی کے 5 ماہ میں امریکا سے ایک ارب 36 کروڑ جب کہ برطانیہ سے ایک ارب 76 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہوئی۔

متعلقہ خبر: جولائی میں 2 ارب 71 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئیں

ماہوار ترسیلات زر کے حجم کا جائزہ لیا جائے تو رواں برس نومبر کے مہینے میں بھجوائی گئی رقوم کا حجم 2 ارب 35 کروڑ ڈالر تھا جب کہ اکتوبر 2021 میں 2 ارب 51 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

ترسیلات زر میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر غیر قانونی طریقوں سے بھجوانے کی حوصلہ شکنی کے لیے کئے گئے اقدامات کے باعث ہر سال ترسیلات زر کے حجم میں اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version