Advertisement

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے ۲۳ مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ اپنے وقت پر کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں الیکشن میں جعلی ووٹ کی بنیاد پر دھاندلی کی پیداوار حکومت آئی، نااہل حکومت کی ناکامی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک سے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، مہنگائی مارچ کیلئے صوبائی سطح پر حکمت عملی طے کی جائے گی، پنجاب میں شہباز شریف، کے پی میں فضل الرحمان، بلوچستان میں محمود خان اچکزئی اور سندھ میں اویس نورانی انتظامات دیکھیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نمائندہ سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نمائندوں سے مشاورت کی جائے گی، اس سیمینار میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا مسئلہ اجلاس میں زیرِ غور آیا، استعفوں کا کارڈ کب استعمال کرنا ہے اس کا وقت ہم طے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جو فیصلے کرے گی۔

پی ڈی ایم نے واقعہ سیالکوٹ کی مذمت کی ہے،اجلاس میں کہا گیا کہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں پہنچتا، ایسے واقعات کی روک تھام کی جانی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یومِ جمہوریہ پر عوام کے مسائل کیلئے اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے، اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر واپسی کا وقت طے کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جمہوریت اور تحریک میں اختتام کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version