سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا

سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردی گئیں۔
جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس معاملے پر سماعت کی۔
عدالت کے مطابق مرحومہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے شہباز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کو اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے۔
عدالت نے کہاکہ اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے، ایف بی آر مرحومہ کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دیدیے تھے۔
ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

