Advertisement

لاہور نے فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور نے فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے  لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 221 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین کا شہر وہان کا ایئر کوالٹی انڈیکس197 رہا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق تیسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 191 رہا جبکہ چوتھے نمبر پر ویتنام کا شہر ہنائی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 185 رہا ہے۔

واضح رہے کہ باغوں کے شہرلاہور میں اسموگ کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے سخت انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب کے علاقے پتوکی میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کا راج برقرارہے ، جہاں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں  بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سرد رہے گا۔

Advertisement

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستورخشک رہے گا تاہم میدانی اضلاع میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ہےاس دوران شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔

فضائی آلودگی کیا ہے؟

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version