Advertisement

‏سیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ انسانیت کی توہین ہے،سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ انسانیت کی توہین ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ‏سیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ شرمناک، انتہائی قابل مذمت اور اسلام و شرف انسانیت کی توہین ہے اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ   واقعہ  کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے، غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں توہین مذہب اور گستا خی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل  کر دیا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی ۔

مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کر لیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

 سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک انتہائی بری طرح جلی ہوئی لاش لائی گئی ہے جو پوری طرح راکھ بن چکی ہے۔

Advertisement

وزیر آباد روڈ پر فیکٹری مینجر پر تشدد اور ہلاکت کے  معاملے پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالا کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی  قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version