Advertisement

بھارت میں کھلے عام نماز کی ادائیگی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ ہریانہ

نماز

نماز

ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے مسلمانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کھلے مقامات پر نماز کی ادائیگی سے باز آجائیں ، ان کا یہ عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی جانب سے کھلے مقامات پر نماز کی ادائیگی ناقابل برداشت ہے۔

منوہر لال کھٹر کا کہنا تھا کہ نماز اور دیگر مذہبی سرگرمیاں صرف مخصوص مقامات پر ادا کرنی چاہیے، یہاں پر کوئی نماز پڑھتا ہے تو کوئی کوئی پوجا کرتا ہے ، اس لیے اس سلسلے کو اب بند ہوجانا چاہیے جب کہ مسلمانوں کے لیے مذہبی مقامات صرف اس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ وہاں نماز پڑھی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں؛ انتہاپسندوں ہندوؤں کی متھرا کی تاریخی عید گاہ پر قبضے کی دھمکی

اس سے قبل ایک معاہدے کے تحت مسلمانوں کو مخصوص مقامات پر کھلے میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وزیراعلیٰ ہریانہ نے پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو احکامات دے کر مسلمانوں کو کھلے مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت بھی منسوخ کروادی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق انتہاپسند ہندوؤں نے ہریانہ کے گڑگاؤں میں جمعہ کی نماز سے قبل مسلمانوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی جس کے باعث ہریانہ کے ایک گاؤں میں مسلمان مسلسل تیسرے جمعہ نماز کی ادائیگی سے محروم رہے تاہم معاملات کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا جب ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کو جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکا ہو بلکہ اس طرح کے واقعات تقریباً ہر ہفتے بھارت کے کسی گاؤں یا ضلع میں رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version