Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال اور قتل ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہرماہ بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال اور قتل ہے۔

صدر مسلم لیگ ن و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے ہر اضافے پر قوم کو یاد آ جاتا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چورہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن پھر بھی گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم نہیں کرسکی۔

قائدِ حزبِ اختلاف نےکہا کہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ گردشی قرض ختم کردیں گے لیکن یہ قرض کم ہونے کے بجائے دوگنا ہوچکا ہے۔ بجلی کی قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، عوام اور معیشت کے مسائل مزید نہ بڑھائے جائیں۔

Advertisement

شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قوم کو مزید تکلیف دینے کے بجائے حکومت مستعفی ہوجائے۔ یہ حکومت عوام کے لیے مستقل تکلیف کا باعث بن چکی ہے، اس سے نجات ہی قوم کو مصائب سے نجات دے سکتی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version