Advertisement

پاکستان اقوامِ متحدہ کے دو اہم اداروں کا رکن منتخب

پاکستان کو انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ (آئی ڈی بی) اور اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کے ادارے (یو این آئی ڈی او) کی پروگرام اینڈ بجٹ کمیٹی (پی بی سی) کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا انتخاب ویانا میں ہونے والی اقوم متحدہ کی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یو این آئی ڈی او) کی جنرل کانفرنس عمل میں لایا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی بطور بورڈ ممبر مدت چار سال ( 2022 سے 2025) ہے، جبکہ کمیٹی (پی بی سی) کے رکن کے طور پر پاکستان دو سال (2022-2023) اس عہدے پر رہے گا۔

پاکستان 1985 میں یونیڈو کا ممبر بنا تھا، اس کے بعد پاکستان 30 سال سے آئی ڈی بی اور 18 سال سے پی بی سی کے رکن کے طور پر اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی برادری نے جامع اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے پاکستان کے تعاون اور کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیڈو کے پالیسی ساز اداروں کا رکن ہونے کے ناطے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان صاف ستھری اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ترقی پذیر ممالک کی جامع اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے مناسب اور متوقع مالی اعانت کے انتظامات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ (آئی ڈی بی) کے 53 ممبران ہیں، جو تمام ممبر ممالک سے باری باری چار سال کی مدت کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔

آئی ڈی بی یونیڈو کے پالیسی ساز اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ ادارے کے پروگرام ، باقاعدہ اور آپریشنل بجٹ کے نفاذ کا جائزہ لیتا ہے اور ڈائریکٹر جنرل کی تقرری سمیت پالیسی معاملات پر جنرل کانفرنس کو سفارشات پیش کرتا ہے۔

پروگرام اور بجٹ کمیٹی 27 ارکان پر مشتمل ہے، جو دو سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ کمیٹی آئی ڈی پی کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو کام کے پروگرام، بجٹ اور دیگر مالی معاملات کی تیاری اور جانچ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version