Advertisement

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ایمرجنسی سروسز بند کرنے کی دھمکی

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا بطور احتجاج او پی ڈیز و آپریشن تھیٹرز بائیکارٹ 26 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف ایمرجنسی سروسز بند کرنے کیلئے ایلٹی میٹم دے دیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو 48 گھنٹے بعد ایمر جنسی سروسز بھی بند کر دیں گے اور ایمر جنسی سروس بند ہونے سے انسانی جانوں کے نقصان کی ذمہ دار صوبائی حکومتی ہوگی۔

اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر ارسلان کا کہنا تھا کہ ان 24 مطالبات میں سے دو تین کے سوا باقی تمام مطالبات مریضوں کی بھلائی کے لیے ہیں۔

 ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے، اسپتالوں میں ایم آر آئی مشینوں کی مرمت کی جائے اور میڈیسن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو چاہیے وہ گرفتار ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات ختم کر کے ان کی رہائی کا حُکم دیں۔

انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے نے کورونا کے دوران خدمت کی اور اس دوران اُن کے ساتھی انتقال بھی کرگئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومتی نمائندگان اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، ترجمان بلوچستان حکومت اپنے ایک بیان میں ڈاکٹروں کے کئے گئے احتجاج کو جلد ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version