کشمیری خواتین کی گرفتاری پر حریت رہنما عبدالحمید لون کی مذمت

حریت رہنما عبدالحمید لون نے سری نگر میں دو کشمیری خواتین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر رنگریٹھ جعلی مقابلے کے بعد بھارتی پولیس نے ماں اور بیٹی کو بھارت مخالف نعرے مارنے پر گرفتار کیا ہے۔
حریت رہنما نے بتایا کہ رنگریٹھ جعلی مقابلے کے بعد آزادی اور بھارت مخالف مظاہرے کے بعد دو خواتین کو بھارتی قابض افواج اور پولیس نے گرفتار کیا۔
عبدالحمید کے مطابق بھارتی قابض افواج اور پولیس نے مشتاق احمد صوفی کی اہلیہ افروزہ اور بیٹی عائشہ کو گرفتار کیا ہے، دونوں خواتین کو سری نگر کے تھانہ صدر منتقل کیا گیا ہے۔
حریت رہنما نے کہا کہ پیر 13 دسمبر کو بھارتی قابض افواج نے دو کشمیری نوجوانوں کو رنگریٹھ سری نگر میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا، جعلی مقابلے کے بعد علاقہ مکینوں نے بھارت اور قابض افواج کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔
عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا ہے اور کشمیری عوام کا قافیہ حیات تنگ کردیا ہے۔
عبدالحمید لون نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری خواتین کے تحفظ کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

