رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات، آریان خان بھی شامل

سرچ کی جانے والی شخصیات
بھارت کی جانب سے رواں سال سب سے زیادہ سرچ کرنے والے شخصیات کی فہرست میں آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا اور آریان خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انٹرنیٹ سرچ انجن یاہو کی جانب سے رواں سال بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کرنے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے، یہ فہرست سوشل میڈیا ٹرینڈز، روزانہ کی بنیاد پر خبروں میں رہنے والی شخصیات اور ملکی حالات واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔
حیران کن طور پر اس فہرست میں پہلی بار بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو رواں سال منشیات کیس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے۔
یاہو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وہ شخصیت ہیں جنہیں بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ، انہیں 2017 سے مسلسل سال کی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والے شخصیت کا اعزاز حاصل رہا ہے۔
تاہم گزشتہ سال بالی ووڈ کے آنجانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا تھا جنہوں نے مشکلات کا سامنا کرنے کے بجائے پھنکے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔
رواں سال کرکٹ کی دنیا میں خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھانے اور پھر کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے اعلان سے لے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کے باعث مسلسل خبروں میں رہنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ویرات کوہلی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یاہو کی جانب سے بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں تیسرا نمبر بھارتی ویسٹ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو دیا گیا ہے جو انتخابات جیتنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہیں۔
بھارت کے متنازع ترین ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے مقبول ترین اداکار سدھارتھ شکلا اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ، جو دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں بھارت کے مقبول ترین سیاست دان اور دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این بی سی) نے رواں سال بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گوا میں ایک کروز شپ سے منشیات کیس میں گرفتار کیا جس کے بعد وہ کئی ماہ تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے رہے اور روزانہ کی بنیاد پرخبروں میں رہے ، وہ اس فہرست میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News