Advertisement

کراچی میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی

کراچی میں ایس آئی یو / سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروش گینگ کے 4  کارندے، منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کئے گئے۔

ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو نے علی محمد گوٹھ نیو کراچی اور کلفٹن سے 04 منشیات فروش/ موٹر سائیکل چور مظہر حسین، انور علی ،عبد المالک اور فرمان کو 7 کلو 695 گرام چرس اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ منشیات حب چوکی سے خریدتے ہیں جو کہ کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان مظہر اور انور سے برآمدہ شدہ موٹر سائیکل تھانہ سولجر بازار سے چوری شدہ ہے، قبل ازیں بھی دونوں ملزمان تھانہ پریڈی، سچل اور سپر مارکیٹ کے 05 مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

Advertisement

عارف عزیز کے مطابق ملزمان مظہر اور انور منشیات سپلائی کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں بھی چوری کرتے ہیں۔

ایس ایس پی عارف عزیز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے منشیات کی برآمدگی پر ان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت 04 مقدمات تھانہ ایس آئی یو میں درج کر لیے گئے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version