Advertisement

کیا پیپلز پارٹی اس بل سے کراچی کو لاہور جیسا بنا دے گی؟ محمد زبیر

محمد زبیر نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی اس بل سے کراچی کو لاہور جیسا بنا دے گی ؟

ترجمان نواز شریف و مریم نواز محمد زبیر نے ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام آل مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی سیاست ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لیے سہولیات اور انفراسٹرکچر دیں تو ملک سے ایکسپورٹ بڑھے گی ، گرین لائن منصوبہ ہمارا ہے ، انفراسٹرکچر موٹر ویز کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، پیپلز پارٹی بتائے کہ بلدیاتی بل سے یہ کراچی کو ترقی دلائیں گے تو کم سپورٹ کرینگے۔

محمد زبیر نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کراچی کو لاہور جیسا بنا دے گی اس بل سے؟ ن لیگ مکمل سپورٹ کرے گی لیکن ان سے ایسا نہیں ہونا ہے ، کراچی کے اور اندرون سندھ کے اپنے مسائل ہیں ، سانگھڑ اور لاڑکانہ میں ترقی نہیں ہوئی۔

ترجمان نواز شریف و مریم نواز محمد زبیر نے کہا کہ سندھ کو اتنے مالی وسائل ملنے کے بعد بھی سندھ میں ترقی نہیں ہوسکی ، سندھ حکومت نے کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version