Advertisement

سال 2021 میں حیدرآباد پر ڈاکووں اور جرائم پیشہ عناصر کا راج رہا

 

Advertisement

سال 2021 میں حیدرآباد پر ڈاکووں اور لٹیروں کا راج رہا۔ جبکہ پولیس چین کی بانسری بجاتی نظر آئی۔

حیدرآباد کے شہریوں کے بھاری مالی نقصان کے باوجود پولیس نے نقصان کا ازلہ صرف لفظی جمع خرچ سے کاغذات کا پیٹ بھر کر کیا۔

حیدرآباد کے باسیوں کا سال 2021 انتہائی غیر محفوظ رہا، پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث ڈاکووں نے جب چاہا جہاں چاہا باآسانی لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

Advertisement

لوٹ مار کے 200 سے زائد واقعات میں دو درجن سے زائد ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ملنے پر بھی ملزمان آج بھی آزاد ہیں، جبکہ منشیات کی کھلے عام فروخت روکنے میں آج بھی پولیس ناکام نظر آتی ہے۔

پولیس رپورٹ سال 2021 کے مطابق لوٹ مار کے واقعات کو روکنے کے لئے آپریشن میں 32 مقابلوں کے دوران 35 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 68 ڈاکووں سمیت 2 ہزار 910 جرائم پیشہ عناصر تفتیش کے دوارن گرفتار ہوئے۔

ان ڈاکووں اور جرائم پیشہ عناصر سے 308 ہتھیار، 652 گاڑیاں اور 20 موبائل فون برآمد کئے گئے۔

سال 2021 میں پولیس کارروائیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف درج 615 مقدمات میں 709 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ منشیات فروشوں سے صرف 525 گرام ہیروئن ، 7.5 گرام آئس برآمد ہوئی۔

رواں سال کی گئی کارروائیوں میں 424 کلو چرس اور 1400 کلو بھنگ ، 534 شراب کی پوتلیں اور 2329 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاروائیوں کے دوران شہریوں کے نقصان کا ازلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version