کراچی: سال نو کے موقع پر رہائشیوں کیلئے ٹریفک پولیس کے انتظامات

کراچی میں سال نو کے موقع پر ڈی ایچ اے کے رہائشی و دیگر افراد کیلئے ٹریفک پولیس نے انتظامات کیے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے عوام کو خاص طور پر ڈی ایچ اے کے رہاشیوں کے لیے اصل شناختی کارڈ رکھنا ضروری قرار دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی ٹریفک کو پی آئی ڈی سی چوک ضیاء الدین برج کی جانب نہیں جانے دیا جائے گا اور پی آئی ڈی سی چوک سے چوک کلب چوک (کلب روڈ) کی طرف روڈ بند رہے گا۔
انکا کہنا ہے کہ بلاول چورنگی سے بار بحریہ انڈرپاس اور مزارعبداللہ شاہ غازی سے 26 اسٹریٹ بند رہے گی اور نئے سال کی آمد کی رات سی ویو روڈ کو ون وے ٹریک کیلئے چلایا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی کی جانب کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ تمام ہیوی ٹریفک مثلا ٹینکر، ڈمپر، ٹرالر ٹرک وغیرہ کو شام 6 بجے سے ٹریک نارمل ہونے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ میں شاہ راہوں پر پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر سائلنسر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں اورغفلت اور لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور کارروائی کے لئے انہیں مقامی پولیس کے حوالے بھی کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

