Advertisement

اومیکرون کے 12 مشتبہ کیسز کے بعد بلوچستان بھر میں ہائی الرٹ

اومیکرون

بلوچستان کے ضلع قلات میں اومیکرون کے 12 مشتبہ کیسز کے بعد صوبے بھر میں انتظامی ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات میں اومیکرون کے12 مشتبہ کیسزسامنے آئے ہیں،جنھیں فوری قرنطینہ کرنے کے ہدایت کر دی گئی ہے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال کریں۔ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو صورتحال دوبارہ خراب ہوسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اس وباء کو مدنظر رکھتے ہوئےعوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی ہے۔

ملک میں اب تک اومیکرون کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اومیکرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص ہوٹل سے فرار

اومیکرون کا خدشہ: بوسٹر ڈوز لگانے کا اعلان

این سی او سی نے یکم جنوری سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں عالمی وباء کورونا ، قومی ویکسی نیشن سے متعلق حکمت عملی اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یکم جنوری سے 30 سال سے زائد عمرکے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 58 فیصد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی۔

Advertisement

این سی او سی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے 95 ممالک میں امیکرون ویرئنٹ کے 58 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے، یورپ میں وباء کا مرکز ہونے کی وجہ سے یوکے اور ڈنمارک میں سب سے زیادہ نمبرز رپورٹ ہوئے، انڈیا میں اب تک امیکرون ویرئنٹ کے 149 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تمام شہروں سے ویکسی نیشن یقینی بنانے کی درخو است کی۔

واضح رہے کہ اومیکرون کے متعلق کئی چیزیں ابھی تک نامعلوم ہیں۔ جس میں یہ بات بھی شامل ہےکہ آیا یہ کم یا زیادہ بیماری پیدا کرتا ہے۔

ابتدائی مطالعوں میں بتایا گیا کہ ویکسین شدہ افراد کو اس سے بچنے کے لیے ایک بوسٹر شاٹ لینے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن ایکسٹرا ڈوز کے علاوہ ویکسینیشن کو اس ویریئنٹ کی شدت سے تحفظ فراہم کرنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version