Advertisement

‘پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے’

آصف

 آصف علی زرداری نے کہاہےکہ پیپلزپارٹی نے لاہورمیں نیا جنم لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 133 کے ووٹروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے عہدیداروں، کارکنوں اور ہمدردوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سابق صدر نے کہاکہ این اے 133 میں پیپلز پارٹی کے ووٹروں میں اضافہ بہت بڑا پیغام ہے،جیالے میدان میں آ چکے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔

انہوں نے کہاکہ این اے 133 کے انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں، پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور جیالوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، آئندہ الیکشن میں جیت جیالوں کی ہوگی۔

آصف زرداری نے مزید کہاکہ انشاءاللہ وفاق کی طرح چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل بلاول بھٹونے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی مہم میں متحرک تمام جیالوں اور تنظیم کے عہدیداران کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہورمیں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور پی پی پی کا ہوگا، این اے 133 کا ضمنی انتخاب نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقِ پاکستان کو جوڑنے والی پارٹی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سے پشاور تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version