Advertisement

کورونا وائرس کا فٹ بال کلب پر حملہ ، 13 افراد متاثر

انگلینڈ کے فٹ بال کلب ٹاٹینہم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبرز سمیت 13 افراد میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق ہو گئی۔

انگلش پرئمئیر لیگ کے نمبر 7  فٹ بال کلب پر کورونا کے مہلک وائرس نے اپنے پنجے گاڑ دیئے۔ کلب مینجرانتونیو کونٹی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کلب کے 8 کھلاڑیوں اور 5 اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہے مگر صورتحال کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

انتونیو نے کہا دنیا میں ہر روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب کلب کا صرف 24 گھنٹے بعد فرنچ کلب رینیز سے یورپا کانفرنس لیگ کا میچ ہونے جا رہا ہے۔

انتونیو کے اس میچ کے حوالے سے کہنا ہے کہ میچ کے لئے 11 کھلاڑی دستیاب ہیں ، اور ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Advertisement

انتونیو نے مزید کہا کہ کلب کا ہر فرد تھوڑا بہت خوفزدہ ضرور ہے ، مگر یہ عالمی مرض اب بڑھتا ہی جا رہا ہے، آج ٹریننگ سیشن کے بعد دوبارہ ایک کھلاڑی پر ٹیسٹ مثبت نکلا ، اب اس وائرس کا اگلا شکار کون ہو گا اس کا اندازہ نہیں ہے، مگر انہی غیر یقینی اور خوف کی صورتحال میں اپنا کھیل جاری رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹاٹینہم فٹ بال کلب کے چھ پریمئیر لیگ میچز کورونا کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Next Article
Exit mobile version