Advertisement

زبان کا استعمال ہی شدت پسندی پیدا کرتا ہے، اعجاز چوہدری کا فواد کے بیان پر ردعمل

تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے معاملے پر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ میں فواد چوہدری کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔

وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے اعجاز چوہدری سے متعلق ایک انٹرویو سینیٹر اعجاز چوہدری کی تحریک لبیک کے رہنماوں سے ملاقات کو بے ہودہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے گھر کا دورہ کیوں نہیں کیا؟

سینیٹر اعجاز چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زبان کا استعمال ہی شدت پسندی پیدا کرتا ہے۔ شدت پسندی کا واحد حل یہ ہے کہ آپ آگاہی پیدا کریں اور تعلیم دیں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ جب ایسا نہیں کرتے تو ہمیں شدت پسندوں کے سامنے جھکنا پڑتا ہےاور ان کے سامنے گٹھنے ٹیکنے پڑتے ہیں۔

سینیٹر اعجاز  کا مزید کہنا تھا کہ ایسا وقت آنے سے قبل مکالمہ کرنا بہتر ہے۔ ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے آگ کو مدھم کرنے کے لیے پانی ڈال ، تیل نہیں چھڑکا۔

خیال رہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے گزشتہ ماہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی سے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کی تھی اور انہیں جیل سے رہائی پر مبارکباد دی تھی، اعجاز کے گلے ملنے اور سعد رضوی کو گلدستہ پیش کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version