Advertisement

دھند میں کمی، انتظامیہ نے ایئرلائنز کو ٹیک آف کرنے کی اجازت دے دی

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند میں کمی میں با حد نگاہ تک بہتری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ نے دھند میں کمی کے باعث ایئرلائنز کو ٹیک آف کی اجازت دے دی ہے، رن وے پر حد نگاہ 800 میٹر ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ 14 گھنٹے کے بعد ایئرپورٹ کو کھول دیا گیا ہے، ائیرلائنز کو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ کل رات 8 بجکر 40 منٹ پر ائیرپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔

دوسری جانب دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، لاہور کی فضائی آلودگی میں بھی کمی آگئی، آج کا ایئر کوالٹی انڈکس 239 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسموگ، فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔

اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہوا نہیں چلتی اور درجہ حرارت میں کمی یا دیگر موسمی تبدیلی واقع ہوتی ہے توآلودگی فضاء میں اوپرنہیں جاتی بلکہ زمین کے قریب ہی ایک تہہ بن جاتی ہے اور  ان وجوہات کے نتیجے میں یہ غیر معمولی آلودگی کئی کئی دن تک شہرمیں برقرار رہ سکتی ہے۔

دسمبر1952ء میں لندن میں فضائی آلودگی کی لہر کو’گریٹ اسموگ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے12ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version