کرسمس تقریبات کی لائیو نشریات کے دوران پوپ کے انتقال کا اعلان

برطانوی خبر رساں ادارے کی خاتون میزبان نے کرسمس ڈے کے موقع پر لائیو کوریج کے دوران پوپ فرانسس کے انتقال کی خبر نشر کردی، جس کے بعد انہیں اور ٹی وی چینل کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
برطانوی نیوز چینل آئی ٹی وی ہفتہ کی سہ پہر ویٹی کن میں جاری کرسمس تقریبات کو براہ راست نشر کر رہا تھا۔
خاتون نیوز اینکر اس حوالے سے دی گئی اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون میزبان نے لائیو نشریات کے دوران کہا، “پوپ نے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وبائی مرض کے خاتمے لیے دعاؤں پر توجہ مرکوز رکھی۔ پوپ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضرورت مندوں کو ویکسین فراہم کی جانی چاہیے۔”
ان الفاظ کی ادائیگی کے ساتھ ہی میزبان نے پوپ کے انتقال کا اعلان کردیا۔
ITV just announced the death of The Pope by accident pic.twitter.com/GS5RNCdm5b
— Scott Bryan (@scottygb) December 25, 2021
تاہم، انہیں فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا اور آن اسکرین ہی ناظرین سے معافی مانگ لی۔
لائیو نشریات میں اتنی بڑی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اسے واقعی انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے مختلف جذبات کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ چینل کو اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے۔
Damn the garden path problem…
I read the ITV just announced that the pope died by some accident, you guys oughta work on your sentence creation…— Desi Aala Banda (@DesiAalaBanda) December 25, 2021
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ کرسمس اور ایسٹر ایک ساتھ، کیا کمال کا دن ہے۔
https://twitter.com/Michael88139039/status/1475084121617620996?s=20
اسکوٹی جی بی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا، ‘ انہیں لگا وہ بچ گئے، کسی نے نوٹس نہیں کیا۔’
Think they got away with it. No-one noticed
— Back the BBC 📺📻📡📱🔴 (@back_the_BBC) December 25, 2021
جبکہ ایمی لکھتی ہیں کہ، ‘ یہ اب تک کی سب سے سنگین غلطی تھی جو میں نے کبھی ITV پر دیکھی۔’
This was the most syrious mistake I ever heard from ITV
— Ami (@Ami98953561) December 25, 2021
بعد ازاں آئی ٹی وی کی جانب سے غلطی پر جاری بیان میں کہا گیا کہ نیوز اینکر کے پاس تیار شدہ اسکرپٹ ہوتا ہے تاہم جو کچھ نشر ہوا وہ غلطی سے پڑھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News