Advertisement

موسم سرما کی بارشوں میں ہلدی اور ادرک کے بےشمار فوائد

بارشوں کے دوران ٹھنڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار بھی بڑھ جاتا ہے لیکن اگر وقت پر اس کا علاج کرلیا جائے تو طبعیت میں بہتری آسکتی ہے ،بارشوں میں ہلدی اور ادرک کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔

ماہرین کے مطابق ادرک اور ہلدی کا سردیوں میں علیحدہ یا ملا کر شہد کے ساتھ استعمال کرنے کے متعدد فوائد بتائے جاتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے سرد موسم کے دوران زیادہ سے زیادہ گرم تاثیر والی غذائیں اور نیوٹرا سیوٹیکل یعنی کے اینٹی سیپٹک گرم مصالحوں کے استعمال کو بھی بڑھا دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ہلدی اور ادرک کا قہوہ بنا کر دن میں دو سے تین کپ پینا چاہئیے ،ذہنی دباؤ سے پرہیز اور بے مقصد دواؤں کا استعمال کرنے کے بجائے اس قہوے سے مدد لی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں ہلدی اور ادرک جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران خوب پانی پینا اور صاف ستھرائی کا خاص خیال بے حد ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version