Advertisement

حلقہ این اے 133 میں کامیابی، لیگی رہنماوں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ(ن) نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کا معرکہ سر کرلیا ہے، جس کے بعد ن لیگی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

پاکستانی پارلیمان میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 133 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر شہبازشریف کی عوام اور پارٹی رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہمیشہ کی طرح ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

شہبازشریف نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو بھی مبارکباد دی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اپنے پیغام میں لکھا، ‘اللہ کا شکر، شیروں کو مبارک باد۔۔۔’

Advertisement

اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے “ایک باری پھر شیر۔۔۔” کا نعرہ بھی لگایا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1467547230366277637?s=20

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شائستہ پرویز ملک کی کامیابی قائد نواز شریف،PMLN  کیساتھ ملک پرویز مرحوم کی شرافت اور کردار کی کامیابی بھی ہے، جنہوں نے ہمیشہ کارکنوں سے پیار اور محبت کی اور عوام کی خدمت میں کبھی کوتاہی نہیں کی۔

احسن اقبال نے لکھا کہ سوا تین سال کی سازشیں قائد نواز شریف اور PMLNکی محبت عوام کے دلوں سے ختم نہیں کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version