Advertisement

کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی برینڈ ایمبیسڈر رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ(کے پی ایل) ارشد خان تنولی نے لیگ کی برینڈ ایمبیسڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے ملاقات کی ۔

شاہد آفریدی  نے کہا کہ کشمیر اور کشمیر عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے، کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

شاہد آفریدی نے نئے چیئرمین ارشد خان تنولی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا  اور کہا کہ میں ارشد خان تنولی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

شاہد آفریدی  نے کہا کہ امید ہے انکی سربراہی میں لیگ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمئر لیگ کا پہلا سیزن انتہائی کامیاب رہا، اتنی پذیرائی کسی لیگ کو پہلے سیزن میں نہیں ملی، مجھے فخر ہے کہ میں پہلے سیزن میں لیگ کا ایمبیسڈر تھا اور دوسرے سیزن میں بھی میں لیگ کا ایمبیسڈر رہوں گا۔

شاہد آفریدی  نے کہا کہ کشمیر کاز میرے لیے بہت اہم ہے اور میں اس کاز کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہنا چاہتا ہوں ۔

چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خان تنولی نے شاہد آفریدی کہ جانب سے لیگ کا ایمبیسڈر برقرار رہنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خان تنولی  کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی پاکستان کا ایک بڑا نام ہی، انکی لیگ میں دلچسپی لیگ کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اہم ہے۔

چیئرمین کے پی ایل کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر کشمیر پریمئر لیگ کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہا کہ شاہد  آفریدی پاکستان کے اسٹار ہیں اور انکی لیگ سے وابستگی ہمارے لیے قابل فخر بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Next Article
Exit mobile version