Advertisement

ضمنی انتخاب: پی پی 206 میں 183 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے

پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پی پی 206 میں 183 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 23 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 84 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 76 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور پولیس کی جانب سے ضمنی الیکشن حلقہ قومی اسمبلی حلقہ 133 کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز ، 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

سی سی پی او لاہور  کے مطابق ضمنی الیکشن این اے 133 کے لیے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ اے کیٹیگری میں 22، بی کیٹیگری میں 198 اور  سی کیٹیگری میں 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور  کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ  ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو پولنگ اسٹیشنز فزیکلی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ  پارکنگ اور پولنگ کیمپوں کو پولنگ اسٹیشنزسے دوربنایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version