Advertisement

ملتان: ڈپٹی کمشنر کا کورونا مہم میں تیزی لانے کیلئے سخت اقدامات کا حکم

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کورونا مہم میں تیزی لانے کیلئے سخت اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں عامر کریم خان نے محکمہ صحت کو عوامی مقامات پر کیمپ لگا کر ویکسین اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ ڈوز لگوانے والے شہریوں کی فوری سیکنڈ ڈوز مکمل کی جائے، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کورونا مہم پر بریفنگ بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کورونا مہم کے حوالے سے انڈیکٹرز متعارف کرائے ہیں، ضلع کی رینکنگ میں بہتری کیلئے ہر گھر تک کورونا ویکسین ناگزیر ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا مزید کہنا تھا کہ بس اڈوں، میرج ہالز اور عوامی مقامات پر ویکسینیشن کیمپ فعال کئے جائیں، اہداف حاصل نہ کرنے والے فیلڈ اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version