Advertisement

صنعا میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون تنصیبات کے غاروں پر عرب اتحاد کا حملہ

یمن  کے دارالحکومت صنعا میں عرب اتحاد کی افواج نے بیلسٹ میزائلوں اور ڈرون تنصیبات کے ذخیرے کے لئے استعمال ہونے والے دو غاروں کو تباہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے گولہ بارود کے لئے استعمال ہونے والے دو غاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان نے آج صبح ائیر اسٹرائک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عرب اتحاد کی افواج کے مطابق اتحادی جنگی طیاروں نے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کے لئے استعمال کئے جانے والے غار کو نشانہ بنایا ، اس کے علاوہ ڈرون سہولیات کے چار خفیہ مقامات کو بھی بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ ائیر اسٹرائک حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیت پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد کی گئی، اس بیلسٹک میزائل حملے کو سعودی افواج نے ناکام بنا دیا تھا۔

عرب اتحادی افواج کے بیان کے مطابق حوثی باغیوں کی طاقت کو کمزور کرنے کے لئے حملے جاری رہیں گے ، اور حوثی باغیوں کی شر انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Advertisement

بحرین اورکویت نے بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل کے حملے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ شہری علاقوں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے اسی سلوک کے مستحق تھے۔

بحرین اور کویتی حکومت نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں حوثی باغیوں کے شہری علاقوں پر حملے کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین اور سخت خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عرب اتحاد کی افواج نے حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد سرحد پار جوابی کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے 2014 میں یمن کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا، جبکہ سعودی حکومت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو ہی سپورٹ کرتی آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version