Advertisement

‘اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے’

 فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری  اپنی ٹویٹ میں کہاکہ سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ’اِن کیمرہ‘ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

واضح رہےکہ پارلیمنٹ میں موجودہ متحدہ اپوزیشن نے باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ’اِن کیمرہ‘ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version