Advertisement

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، سیالکوٹ واقعہ کی مذمت

آرمی چیف کی زیر صدارت 2روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے عالمی، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا جبکہ فورم نے ملکی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں پر سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی گئی جبکہ فورم نے واضح طور پر ایسے عناصر کے لیے زیرو ٹالرنس کا اعادہ کیا تاکہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس میں آرمی چیف نے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن انداز میں چوکنا رہنے پر زور دیا۔

کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری کیلئےعالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
بلوچستان؛آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version