دیپال پور میں کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن

دیپال پورمیں کھاد کے ذخیرہ اندوز منظم ہونے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے زائد پنجاب بھر میں کھاد بلیک میں بکنے لگی ہے اورایجنسی ڈیلرز کے گوداموں پر کسانوں کا رش ہے۔
اسپیشل مجسٹریٹ راؤعمرفاروق نے بتایا کہ دیپال پورمیں اسسٹنٹ کمشنر اورسپیشل مجسٹریٹ نے ذخیرہ کی گئی کھاد کے گودام پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
راؤعمرفاروق کے مطابق چھاپے میں اٹاری روڑ،حجرہ شاہ مقیم پر ڈیلر وقاص کے گودام سے کھاد کا ذخیرہ پکڑا ہے، جس میں کھاد کے چار سو بیگ برآمد کیے گئے ہیں۔
اسپیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ گودام پرجُرمانہ عائد کرکے سیل کردیا گیا اورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ کھاد سرکاری ریٹ پرکسانوں کو فراہم کی جائے گی اور کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں گندم کی کاشت کے لئے کسانوں کو کھاد مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے،تاہم پنجاب حکومت نے کھاد کی سپلائی کی مانیٹرنگ کے لئے آنلائن پورٹل بھی فعال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضع رہے پنجاب کے بعد کھاد تقریباً ملک بھر میں مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی ہے، جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کھاد کی قلت کا ذمہ دار حکومت سندھ کو ٹہرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

