Advertisement

نہار منہ میتھی کا پانی پئیں اور پیٹ کے مسائل پر قابو پائیں

برصغیر پاک و ہند میں میتھی کا استعمال ہماری روز مرہ خوراک کا ایک حصہ ہے۔ یہ جہاں کئی کھانوں کی لذت کو بڑھاتی ہے وہیں کئی بیماریوں میں مفید بھی ہے۔

طبی ماہرین میتھی کے کئی فوائد پر متفق ہیں، اس میں بہت سے وٹامنز اور پروٹین ہوتے ہیں، میتھی کا استعمال جہاں ہمارے کھانوں کی تیاری میں لازمی سمجھا جاتا ہے وہیں یہ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سنگھاڑا موسم سرما کی صحت بخش سوغات

حکما اور اطبا کا ماننا ہے کہ نہار منہ میتھی کے دانوں کا پانی پینے سے ناصرف جسم کے اندر موجود فاسد مادے بول و براز کے ساتھ باہر نکلتے ہیں بلکہ قبض جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔

طریقہ استعمال

Advertisement

ایک سے ڈیڑھ چمچ میتھی کے دانے رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر اس پانی کو اچھی طرح چھان لیں۔ پھر اسے نہار منہ پی لیں۔

میتھی کے دانے پھینکنے کی بجائے آپ بعد میں بھی کھا سکتے ہیں۔

خواتین کے لیے احتیاط

حکما کا ماننا ہے کہ میتھی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے حاملہ خواتین اسے اپنے معالج کے مشورے پر ہی استعمال کریں

یہ بھی پڑھیے: اپنائیں یہ صفت جو صحت عطا کرتی ہے

میتھی وزن کم کرنے میں بھی مدد گار

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میتھی اور اس کے دانے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کا مناسب استعمال وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version