Advertisement

حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے امیدوار پر جرمانہ عائد

لاہور: حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اُمیدوار اسلم گل کو ریلی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل پر پیکو روڈ لاہور سے کار ریلی نکالنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ کار ریلی کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کو تین روز میں جرمانہ جمع کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Advertisement

جبکہ 29 نومبر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن پاکستان زاہد سبحانی کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف پر بھی  49 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اس سے دو روز قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شائستہ پرویز کو جرمانہ اور راجہ پرویز اشرف کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ شائستہ پرویز پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حلقے میں بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلکسز پر مکمل پابندی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version