Advertisement

آرڈیننس کے ذریعے ایف جی تعلیمی اداروں کو ایم سی آئی کے ماتحت کرنے کا معاملہ

آرڈیننس کے ذریعے ایف جی تعلیمی اداروں کو ایم سی آئی کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ نے جی سیون اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے بعد اپنے وعدوں پر پیش رفت نہیں کر رہی، صدراتی آرڈیننس آرٹیکل 166 کے تحت فیڈرل گورنمنٹ تعلیمی اداروں کو ایم سی آئی کے ماتحت کردیا گیا۔

اساتذہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنا کر احتجاج شروع کیا، پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے بعد مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر ابھی تک عمل درآمد شروع نہیں ہوسکا، جس وجہ سے اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ اساتذہ ایک بار پھر احتجاج پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے کیے مذکرات کے مطابق کلاسز میں پڑھائی جاری ہے، اپنے حق کے لیے کلاسز کے بعد احتجاج جاری رکھیں گے، جب تک حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی احتجاج جاری رکھیں گے۔

Advertisement

اساتذہ نے کہا کہ ایم سی آئی کے ماتحت کرنے سے بچوں کی فیسز میں اضافہ ہوگا، ایجوکیشن منسٹری سے میئر کے ماتحت کرنا کسی صورت قبول نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version