Advertisement

انعامی رقم کے لالچ میں شہری نے ایک ہی دن 10 بار ویکسین لگوالی

نیوزی لینڈ میں شہری نے ویکسی نیشن پر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے ایک ہی دن میں کورونا ویکسین کی دس خوراک لگوالیں۔

حکومت نے کچھ عرصے قبل ایسے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کروانے کے لیے نقد رقم بطور انعام دینے کی اسکیم متعارف کرائی تھی، جو کہ ریکارڈ میں تو اپنا نام ویکیسی نیٹڈ شہری کے طور پر درج کروانا چاہتے تھے، لیکن ویکسی نیشن کروانے میں تذبذب کا شکار تھے۔

اس اسکیم کے تحت ویکیسی نیشن مرکز پر ویکسیین لگوانے والے فرد کو حکومت کی جانب سے  فوراً ادائیگی کی جاتی ہے، جب کہ اس اسکیم کے تحت ویکسین لگوانے والے فرد کو اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کرنی پڑتی۔

اس حکومتی اسکیم سے مالی فائدہ اٹھانے کے لیے مذکورہ شہری ( شناخت ظاہرنہیں کی گئی) نے ایک  یا دو نہیں بلکہ ایک ہی دن میں ویکسین کی 10 خوراک لگوا لی۔ اس مقصد کے لیے اس نے ایک ہی دن میں مختلف ویکسی نیشن مراکز کا دورہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے پروگرام گروپ مینیجر برائےکووڈ-19 ویکسین اینڈ امیونائزیشن ایسٹرڈ کورنیف نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم اس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں، ہمیں اس صورت حال پر بہت تشویش ہے اور آئندہ اس طرح کے کسی واقعے کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ اگر آپ کسی ایسے فرد کو جانتے ہیں جس نے تجویز کردہ خوارک سے زیادہ ویکسین لگوائی ہے تو اسے فوراً طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔‘

Advertisement

آکلینڈ یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور امیونولوجسٹ (قوت مدافعت کا علم رکھنے والے ماہر) ہیلین پیٹوسسز ہیرس نے نے مذکورہ فرد کو ’ خود غرض ترین ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکت ممکنہ طور پر دوسرے افراد کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

میلیگھن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر گراہم لی گروس نے اس اسکیم کو احمقانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 خوراک لگوانے والا اور اسے ادائیگی کرنے والے دونوں ہی احمق ہیں، اگر چہ وہ دس خوراک لینے کے بعد موت سے ہم کنار تو نہیں ہوگا لیکن اس کا بازو ضرور سوج گیا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version