کراچی: ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز گرفتار

کراچی پولیس
ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہے، ملزم فاضل نے تھرل کیلئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماری جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوئی۔
عرفان بہادر نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کو شناخت کر لیا گیا، گرفتار ملزمان نے 23 دسمبر 2021 کو غازی چوک جعفر طیار میں شہری پر فائرنگ کی، دوران علاج زخمی شہری قمر رضا اگلے روز جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر چھاپہ مار کارروائی کی، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن مزید 2 ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات فراہم کیں، گرفتار ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے۔
عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے، گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان نے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سعید احمد اور فاضل علی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

