پاکستانی سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی سیریز کا ٹریلر ریلیز

100 بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین فلم میں سیریل کلر جاوید اقبال کا کردار نبھارہے ہیں۔
فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ میں اداکار یاسر حسین کے علاوہ عائشہ عمر بھی پولیس آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کے ٹریلر ریلیز ہونے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
فلم کے مصنف ابو علیحہ ہیں اور ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دئیے ہیں۔
جبکہ فلم ’کے کے فلمز پروڈکشن‘ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔
فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں مار کر بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔
یاد رہے اداکار یسر حسین نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا تھا اور مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔
جبکہ اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 16 مارچ 2000 کو عدالت نے جاوید اقبال کو 100 بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم اور اس کے ساتھی کو بچوں کے ورثا کے سامنے اسی زنجیر سے پھانسی دی جائے جس سے وہ بچوں کا گلا گھونٹتا تھا۔
بعد ازاں ان کی لاشوں کے ٹکڑے بھی اسی طرح تیزاب کے ڈرم میں ڈالے جائیں جیسے وہ بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے ڈالتا تھا۔
لیکن ایسا ہو نہیں سکا کیونکہ گرفتاری کے دو سال بعد 9 اکتوبر 2001 کو جاوید اقبال اور اس کا ساتھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News