Advertisement

کراچی؛ اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، جج بھی لٹ گئے

کراچی

کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج نوید حسین کو اہل خانہ سمیت لوٹ لیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں 2 مسلح نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق دومسلح ملزمان ایڈیشنل سیشن جج اور ان کی فیملی سے موبائل فونز چھین کو فرار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقد مہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ دستگیر ایف بی ایریا بلاک چودہ میں چھ سے زائد مسلح ملزمان نے ہیئر ڈریسر کی دوکان پر واردات کی۔

ملزمان دوکان پر واردات کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہو گئے،اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیس سے زائد فائر کیے اور با آسانی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سلمان ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق جاں بحق سلمان آئی ٹی کمپنی میں منیجر تھا، جوکہ فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گیا تھا اور ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی جان کی  بازی ہار گیا۔

وقوعہ سے پولیس نے متعدد گولیوں کے خول اور ایک میگزین بر آمد کیا ہے۔

Advertisement

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز سے اب تک علاقہ میں 9 مختلف وارداتیں ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوہر آباد کے علاقے میں بھی خواتین سے قیمتی سامان لوٹا گیا۔

شہریوں نے بتایاکہ جوہر آباد میں پولیس کی کارکردگی بالکل نظرنہیں آتی جبکہ پولیس نے علاقے کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر بیریئر لگائے جائیں، گلیوں میں روشنیوں کا فوری طور پر بندوبست کیا جائے اور پولیس کے گشت کوبھی یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version