Advertisement

اومیکرون کے لئے کس ویکسین کا بوسٹرڈوز سب سے کار آمد

کورونا

امریکی ویکسین بنانے والی کمپنی موڈرنا نے گزشتہ روز اومیکرون ویرینٹ کے خلاف موڈرنا کی تیسری خوراک کے مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

موڈرنا کے صدر اسٹیفن ہوج نے ایک کانفرنس کال کے ذریعے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے موڈرنا کی تیسری خوراک کو اومیکرون ویرینٹ کے لئے 83 فیصد موٗثر قرار دیا ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف دو خوراکیں اومیکرون کے خلاف اتنی مؤثر ثابت نہیں ہوئی لیکن اس کا تیسری خوراک کے ساتھ یہ اومیکرون کے لئے زیادہ اینٹی بادیز فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس مقصد کے لئے  40 افراد کے خون کے نمونوں کا لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا، جس میں پہلے اور بعد کی خوراکوں پر اینٹی بادیز کو نوٹ کیا گیا۔

لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق موڈرنا کی پہلی اور دوسری خوراک 100مائیکروگرام کووڈ سے بچاؤ کے لئے جبکہ تیسری 50 مائیکروم گرم بوسٹراومیکرون کے لئے دی گئی۔

Advertisement

کمپنی کا کہنا ہے کہ لیب کے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق آدھی بوسٹر دوز یعنی 50 مائیکروگرام نے اینٹی بادیز کو 37 گنا، جبکہ پوری بوسٹر ڈوزیعنی 100 مائیکروگرام پر 83 گنا اینٹی باڈیز میں اضافہ کیا۔

موڈرنا کاکہنا ہے کہ آدھی بوسٹر ڈوز ہر ایک کے لئے یکساں افادیت رکھتی ہے لیکن کمزور افراد کو مکمل تیسری  خوراک دی جائے گی۔

کمپنی نے یہ اعلان ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ اور ڈیٹا کی بنیاد پر کیا ہے تاہم ابھی مزید تحقیق کی گنجائش باقی ہے۔

واضح رہے کہ فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا نے اپنی ویکسین کی تیسری خوراک کو اومیکرون کے خلاف مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یہ اومیکرون کے لئے ویکسین کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version