Advertisement

سانپ نے ایک یا دو نہیں 3 بار کاٹا، سلمان خان

سلمان خان

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ روز سانپ نے ایک نہیں 3 بار کاٹا اور پھر ہم دوستوں کی طرح جدا ہوگئے۔

سلمان خان آج اپنی 56ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع انہوں نے میڈیا سے اپنی آئندہ فلموں کے حوالے سے باتیں کیں۔

دبنگ خان کو دو روز قبل اپنے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا، جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کا فارم ہاؤس جنگل میں ہے، اس رات ایک کمرے میں سانپ گھس آیا تھا، بچے اسے دیکھ کر ڈر گئے، ان کا شور سن کر میں وہاں پہنچا اور میں نے سانپ کو بھگانے کے لئے لاٹھی مانگی۔

سانپ لاٹھی سے لپٹ گیا اور اسے بڑے آرام سے کمرے سے باہر لے آیا، اسی دوران سانپ لاٹھی پر میرے ہاتھ کی طرف بڑھنے لگا، خود کو بچانے کے لیے میں نے سانپ کو دوسرے ہاتھ سے پکڑا تاکہ اسے پھینک سکوں۔

متعلقہ خبر: بالی ووڈ کے دبنگ خان کو سانپ نے کاٹ لیا

Advertisement

دبنگ خان نے مزید بتایا کہ سانپ نے انہیں ایک نہیں 3 بار کاٹا، وہ زہریلا نہیں تھا، مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں مجھے سانپ کے کاٹے کا انجیکشن لگایا گیا، مجھے 6 گھنٹے تک اسپتال میں رکھا گیا ۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ علاج کے بعد میں واپس اپنے فارم ہاؤس چلا آیا، جہاں ہم نے دیکھا کہ وہ سانپ وہیں موجود ہے، ہم اسے اٹھا کر جنگل میں واپس چھوڑ آئے۔ ہم دوستوں کی طرح جدا ہوئے، اس موقع پر میں نے سانپ کے ساتھ ایک تصویر بھی لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version