Advertisement

سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے، علی زیدی

علی زیدی

علی زیدی

علی زیدی نے کہا  ہے کہ سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس طرح کے افسوسناک واقعات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 علی زیدی نے کہا کہ ریاست نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 100 سے زائد افراد گرفتار کیے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ  سیالکوٹ واقعے پر کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا لیکن اس سے زیادہ پر تشدد واقعات بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہے ہیں۔

 علی زیدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی ریاست ایکشن لینے کے بجائے قاتلوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔

 وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے مظالم پر انٹرنیشنل میڈیا کیوں خاموش ہے؟ سیالکوٹ واقعے کو ایک طرف رکھ کر انٹرنیشنل میڈیا کو بھارت کا بھی اصل چہرہ دکھانا چاہیے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب اور گستا خی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل  کر دیا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔

مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کرلیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا۔

 سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔

Advertisement

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک انتہائی بری طرح جلی ہوئی لاش لائی گئی ہے جو پوری طرح راکھ بن چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version