Advertisement

آرمی پبلک اسکول کا واقعہ ایک المناک قومی سانحہ ہے ، رحمان ملک

رحمان ملک

رحمان ملک نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کا واقعہ ایک المناک قومی سانحہ ہے۔

 سابق وزیرِداخلہ  رحمان ملک نے سانحہ آرمی پبلک اسکول  کے برسی کے موقع پر تعزیتی پیغام میں  شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت اور شہید بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کا واقعہ ایک المناک قومی سانحہ ہے ، یہ سانحہ ہمیں ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کے ظلم کی یاد دلاتا رہے گا ، اس سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد کرنا چاہیے ، ملک سے مکمل طور پر انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردوں کی کسی بھی کہی ہوئی بات اور وعدے پر یقین نہیں کرنا چاہیے ، ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں بلکہ ان کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے ، افغانستان طالبان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کو پاکستان کے حوالے کریں ، افغان طالبان کا احسان ہوگا اگر وہ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان کے حوالے کر دیں۔

سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئیں ملکر دعا کریں کہ پاکستان میں آرمی پبلک اسکول جیسے دردناک قومی سانحہ کبھی رونما نہ ہو۔

Advertisement

ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version