مزید 8 مصنوعات کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکل میں شامل

امریکہ میں نیشنل ہیلتھ اینڈ اینوائرمینٹل انسٹی ٹیوٹ نے مزید 8 مصنوعات اور ان سے وابستہ کیمیکل کو سرطان کی وجہ بننے والے عوامل میں شامل کیا ہے۔
اس کےبعد اب تک 256 مصنوعات ایسی ہیں جو سرطان کی وجہ بن سکتی ہیں۔ امریکی کانگریس کی ایما پر کارسینوجِن یعنی سرطان آور اجزا کی یہ پندرہویں رپورٹ بھی ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ 1971 کے نیشنل کینسر ایکٹ کی پچاسویں سالگرہ پر پیش کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایچ پائلوری جیسا مشہور بیکٹیریا شامل ہے ۔ دوسرے نمبر پرآگ بجھانے والا کیمیکل اینٹی منی ٹرائی آکسائیڈ ہے۔ اس کے علاوہ چھ مختلف اقسام کے ہیلوایسٹیک ایسڈ ہیں جو کسی نہ کسی طرح سرطان کی وجہ بن سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عوام کی اکثریت کسی نہ کسی طرح بالواسطہ یا بلاواسطہ کینسر پیدا کرنے والے اجزا کی زد میں ہیں اور عوام الناس تک اس کا شعور پہنچانا بہت ضروری ہے۔ ان میں کیمیائی اجزا ہیں، جسمانی بیکٹیریا،ایکسرے اور الٹراوائلٹ شعاعیں ، کاسمیٹکس کے کیمیائی اجزا اور خود کھانے کے رنگ بھی کم نہیں ۔
نیشنل کینسر ایکٹ کے ماہرین نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ کسی طرح عوام کو ان کے خطرات سے آگاہ کریں تاکہ سرطان کی وجہ بننے والے کیمیائی اجزا کی روک تھام کی جاسکے۔ دوسری جانب ان اجزا کی پابندی کی سفارش بھی کی گئی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

