Advertisement

بی آر ٹی پشاور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، فواد چوہدری

Fawad Chaudhary on the technology and universities system

 بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے بی آر ٹی پشاور کو اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کیاگیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس اعزاز کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ بی آر ٹی پشاور کو ایک کامیاب اور بہترین سفری سہولت کیلئے بین الاقوامی سطح پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے بی آر ٹی پشاور کو اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

 ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایاکہ اس اعزازی تذکرہ اور ایوارڈ کی دوڑ میں بھارت اور امریکہ سمیت 31 ممالک بھی شریک تھے۔

31 ملکوں کی نامزدگی میں پاکستان اور بی آر ٹی پشاور کی اعزازی تذکرہ میں نامزدگی اعزاز ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا مزید کہنا ہےکہ بی آر ٹی پشاور یومیہ 2 لاکھ سے زائد مسافروں کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔

Advertisement

پشاور بی آر ٹی منصوبہ کیا ہے؟

بی آر ٹی منصوبے کے تحت  پشاور میں عوام کے لیے لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے میٹرو بس منصوبوں کی طرز پر آرام دہ سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس منصوبے کے تحت پشاور شہر کے بیچوں بیچ 27 کلومیٹر طویل خصوصی ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جو پشاور شہر کے اہم علاقے کارخانو بازار سے شروع ہو کر چمکنی کے علاقے تک جاتا ہے۔

پشاور بی آر ٹی منصوبے کو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے صوبائی حکومت نے ٹرانس پشاور نامی ریپڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا قیام کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت شہر میں سات روٹس پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version