Advertisement

نیویارک پولیس میں پہلے پاکستانی نژاد شہری کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

pakistani

امریکا کے شہر نیویارک کی پولیس میں پہلے پاکستانی نژاد شہری کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے اہم ترین شہر نیویارک کے محکمہ پولیس میں اپنی فرائض کی انجام دہی کرنے والے پاکستانی نژاد آفیسر عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر

عدیل رانا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن پولیس آفیسر کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، وہ کمانڈنگ آفیسر کی حیثیت سے تعینات ہونے والے بھی پہلے پاکستانی نژاد امریکی بھی ہیں۔

اس سلسلے میں نیو یارک پولیس کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر کے رینک لگائے گئے اور انہیں نئے عہدے پر ترقی کا خصوصی خط بھی دیا گیا۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکا میں پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ ہیرو قرار

عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”مسلم پولیس آفیسرز سوسائٹی“ کے صدر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 2019 کی مردم شماری کے مطابق امریکا میں 5 لاکھ 54 ہزار سے زائد پاکستانی سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یہ پاکستانی شہری ناصرف امریکا میں زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرہے ہیں بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version