سارہ علی خان سے شادی کرنے والے لڑکے کو کیا شرط پوری کرنا ہو گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

بالی ووڈ کی اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے شادی کے لیے ایک خاص شرط رکھ کے لڑکوں کو پریشانی میں ڈال دیا۔
حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ علی نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی اور ایک شرط بھی رکھی۔
اداکارہ سارہ نے کہا کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکے۔
سارہ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی ماں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں لہٰذا ان سے دور ہونا ان کے لیے ناممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلدی بڑی ہوئیں اور انھوں نے زندگی میں بہت کچھ اور قریب سے دیکھا، لیکن ان چیزوں نے مجھے تیزی سے بلوغت کی منزل پر پہنچایا۔
انھوں نے اسکا کریڈٹ اپنی والدہ اور ماضی معروف اداکارہ امریتا سنگھ کو دیا اور کہا کہ ان کی والدہ نے انھیں اور ان کے بھائی کو تن تنہا پالا اور ہمیں ایک سمجھدار انسان بنایا۔
یاد رہے کہ 1980 کے عشرے میں ان کی والدہ بالی ووڈ کی انتہائی مقبول اداکارہ تھیں۔
واضح رہے کہ 1991 میں ان کی شادی اپنے سے کم عمر سیف علی خان سے ہوئی، لیکن یہ شادی 2004 تک ہی چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

