Advertisement

اسلام آباد: سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی

اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا کے علاقے سے گھریلو چوری میں ملوث خطرناک افغانی شاڑی گینگ کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ارکان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 60 لاکھ روپے نقد، قیمتی پتھر، طلائی زیورات کل مالیتی 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد ہوا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان میں ذاکر اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں، ملزمان رات کو سیکٹروں میں بند گھروں کی ریکی کرتے اور موقع ملتے ہی تالے توڑ کر چوری کرتے تھے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم زاکر سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور  پہلے بھی مقدمات درج ہیں، ملزمان کا خلاف کارروائی اے ایس آئی محمد اسحاق اور جوانوں نے کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version